نئی دہلی (ایجنسی) کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی کورونا پازیٹو۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے کانگریس اسپوک پر
سن رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ کہ گزشتہ دنوں سونیا گاندھی جن لیڈروں اور ورکروں سے ملی تھیں ۔ ان میں سے بھی کئی کورونا کی زد میں پائے گئے ہیں۔ سرجے والا کے مطابق سونیا گاندھی کو ایکم جون کی شام ہلکا بخار آیا تھا۔ جس کے بعد ان کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔ جس میں وہ پازیٹو پائی گئیں۔
سرجے والا نے بتایا کہ کورنا انفیکشن پائے جانے کے بعد گاندھی نے خود کو آئی سولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج چل رہا ہے اور ان کی صحت میں سدھار ہورہا ہے۔کانگریس کے قومی اسپوک پرسن سرجے والا نہ کہا کہ سونیا گاندھی کے دو تین دن میں ٹھیک ہونے کی امید ہے۔وہیں سونیا گاندی کے انفیکشن ہونے کی خبر سے کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرنیا گاندھی نے اپنا لکھنئو کا دورا بیچ میں ہی چھوڑ دیا اور دہلی لوٹ گیں۔ سرجے والا نے کہا کہ امید ہے کہ سوناگاندھی 8جون تک صحت یاب ہوجائیں گی۔
سرجے والا نے کہا کہ محترمہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی اور ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی صحت کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہے گا۔
کانگریس چیف سونیا گاندھی کورونا پازیٹو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS