عام آدمی پارٹی سے جائیںگے راجیہ سبھا، مخالفت میں کوئی نہیں، جیت طے
چنڈی گڑھ(نعیم خان؍ایس این بی) : معروف ماہر ماحولیات پدم شری سنت بلبیر سنگھ سیچیوال اور سماجی کارکن پدم شری وکرم جیت ساہنی نے راجیہ سبھا کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ انہیں عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے وزرا ہرپال چیمہ اور کلدیپ سنگھ دھالیوال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔سنت سیچیوال اور
ساہنی راجیہ سبھا پہنچنے والے ہیں۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے 117 میں سے 92 ایم ایل اے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف اب تک کسی نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے ہیں۔یہ الیکشن پنجاب سے راجیہ سبھا کی 2 سیٹوں کے لیے ہو رہا ہے۔ آج نامزدگی کا آخری دن ہے۔ اب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم جون کو ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو 10 جون
کو ووٹنگ ہوگی۔ تاہم ان نشستوں سے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے ہیں۔ چنانچہ سنت سیچیوال اور ساہنی کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پنجاب میں راجیہ سبھا کی 5 سیٹیں بھی عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں گئیں۔ ان میں راگھو چڈھا، سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، سندیپ پاٹھک، سنجیو اروڑہ اور لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے اشوک متل کوعام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا بھیجا
ہے۔
سنت بلبیرسنگھ اور ساہنی کا پرچہ نامزدگی داخل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS