پیرس(یو این آئی ) : فرانس کی دارالحکومت پیرس میں واقع اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے لیور پول کو شکست دے کر 14 ویں یوای ایف اے چیمپئنز لیگ کا خطاب جیت لیا ۔ ہسپانوی ٹیم نے ہفتے کے روز فائنل میں لیورپول کو 1-0 سے شکست دی ۔ ریال میڈرڈ نے گزشتہ نو سیزن میں پانچ چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے ہیں ۔میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ سخت رہا اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کرپائی ۔ دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں آغاز کیا ۔ ساڈیو مانے 21ویں منٹ میں ایک شاٹ لگا کر گول کے قریب آئے ، جسے میڈرڈ کے گول کیپر کورٹوائس نے کامیابی سے پوسٹ پر روک دیا ۔ لیورپول نے محمد صلاح کے ساتھ میڈرڈ پر دباؤ بنایا اورایک لیڈ کی تلاش میں ہسپانوی گول کیپر کو دو بار آزمایا ۔ میڈرڈ نے وقفے سے پہلے گول کر دیا لیکن کریم بینزیما کی کوشش کو ایک لمبے ریویو کے بعد آف سائیڈ قرار دیا گیا ۔آخر کار میچ کے 59ویں منٹ میں فیڈریکو ویلورڈے کی ڈرائیو کی مدد سے ونیسیئس جونیئرکو میڈرڈ کو 1-0 کی برتری دلائی اور ریال میڈرڈ نے اپنا 14واں یورپی کپ جیت لیا۔
لیور پول کو شکست دے کر ریال میڈرڈ نے 14ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ جیت لی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS