گرمیت رام رحیم کی بیٹی اور داماد نے چھوڑاڈیرہ

0

یوروپ پہنچنے پر امرپریت نے ٹوئٹ کیا:- خدا سب کا بھلا کرے، چاہے وہ حمایتی ہو یا نفرت کرنے والا
سرسا(ایجنسیاں) : سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کی بیٹی اور داماد ڈیرہ چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ یورپ پہنچنے کے بعد ڈیرہ سربراہ کی بیٹی امرپریت نے اپنا گھر چھوڑنے پر غم کا اظہار کیا ہے۔امرپریت نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت پورا خاندان جذباتی ہو گیا۔ اس ویڈیو میں موقع کی مناسبت سے بیک گراؤنڈ میں ایک پنجابی گانا بھی چل رہا ہے۔ڈیرہ سربراہ رام رحیم کی بیٹی امرپریت اور داماد روح میت 18 مئی کو بیرون ملک گئے تھے۔ امرپریت نے یورپ پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ’’میرے خاندان کے تمام افراد نے حمایت کی۔ گھر اور خاندان کو چھوڑنا ہمارے لیے ایک مشکل لمحہ تھا۔ تاہم میں جانتی ہوں کہ خاندان میرے ساتھ ہے اور میں خاندان کے ساتھ ہوں۔ خدا سب کو خوش رکھے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ حمایت کر رہے ہیں یا نفرت۔ اپنے تو اپنے ہوتے ہیں۔‘‘ امرپریت کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈیرہ سربراہ کی ماں نصیب کور، بیوی، بیٹا جسمیت، بہو حسین میت اور دیگر اراکین نم آنکھوں کے ساتھ اسے الوداع کہہ رہے ہیں۔ تاہم اس موقع پر ڈیرہ سربراہ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت اور انتظامیہ کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہنی پریت اور انتظامیہ کے ساتھ ڈیرہ سربراہ کے خاندان والوں کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔رام رحیم نے سناریا جیل سے 28 مارچ 2022 کو ڈیرہ کے چاہنے والوں کے لیے نواں خط بھیجا تھا۔ اس خط میں اختلافات کے چرچے کے درمیان پہلی بار ڈیرہ سربراہ نے اہل خانہ اور ہنی پریت کا ذکر کیا۔ اس نے خاندانی رشتوں میں تلخی کی بات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی کہا کہ ان کا خاندان اب بیرون ملک سیٹل ہونے والا ہے۔ ڈیرہ سربراہ کے تین بچوں اور داماد سمیت پورا خاندان بیرون ملک جانے کو تیار ہے۔ ڈیرہ سربراہ کی والدہ نصیب کور اور ان کی اہلیہ ہرجیت کور بھی بیرون ملک رہیں گی۔ اب ڈاکٹر پی آر نین کو ڈیرے کا نیا چیئرپرسن بنایا گیا ہے۔ ڈیرہ انتظامیہ میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس میں صرف ہنی پریت کے حامیوں کو ہی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ڈیرہ سربراہ کے خاندان کے باہر جاتے ہی ہنی پریت رام رحیم کے بعد طاقتور ہو جائے گی۔ ہنی پریت کے حامی بھی آہستہ آہستہ انتظامیہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ حالانکہ ڈیرہ کی اربوں روپے کی جائیداد ٹرسٹ کے نام پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS