ہاردک پٹیل نے چھوڑا کانگریس کا ساتھ، ہوسکتے ہیں بی جی پی میں شامل

0

نئی دہلی: (ایجنسی) گجرات کانگریس کے لیڈر ہاردک پٹیل کےادے پور ہورہے چنتن شیور میں نہیں پہنچے۔کانگریس کا دعوی کہ انہیں نہیں بلایا گیا۔ ہاردک کے قریبی دعوی کررہے ہیں کہ انہیں الگ سے دعوت نامہ ملا تھا۔ ہاردک پٹیل نے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اگلے ایک ہفتے میں بی جے پی میں ہو سکتے ہیں۔ وہ پچھلے دو مہینوں سے بی جے پی لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔ مرکزی قیادت ہاردک کو ساتھ لینے کے حق میں ہے۔ ابتدائی احتجاج کے بعد ریاستی یونٹ نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ ہاردک نے بھی آج ٹویٹ کیا ہے کہ آج میں ہمت کے ساتھ کانگریس پارٹی کے عہدہ اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے کا میرے تمام ساتھی اور گجرات کے عوام خیر مقدم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے اس قدم کے بعد، میں مستقبل میں گجرات کے لیے واقعی مثبت طریقے سے کام کر سکوں گا۔یہ پاٹیدار لیڈر لوک سبھا انتخابات سے عین قبل 2019 میں کانگریس میں شامل ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS