نئی دہلی (ایس این بی) : شدید گرمی نے دہلی کے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے ان دنوں بازاروں میں خربوزے اور تربوز کی مانگ بڑھ گئی ہے اور مانگ بڑھنے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ قیمتیں علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ خردہ مارکیٹ میں خربوزہ 20 سے 40 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے جبکہ تربوز 30 سے 50روپے فی کلو کے حساب فروخت ہورہا ہے اور بعض علاقوں میں اچھی کوالٹی کا 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس وقت شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لیے اس کی بہت زیادہ خریداری بھی کی جارہی ہے۔
دہلی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے کنارے خیمے لگا کر خربوزے اور تربوز فروخت کیے جا رہے ہیں۔ سیلم پور کے علاقے میں خربوزے اور تربوز فروخت کرنے والے امن نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے لوگ دوپہر کو نہیں آ رہے ہیں۔ شام کو کاروبار اچھا چل رہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ گرمی بڑھنے سے مانگ بڑھ جائے تو قیمت بھی بڑھ جاتی ہے لیکن اس وقت خربوزہ -30 40 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ تربوز بھی مختلف معیار کا ہوتا ہے اور اس کا ریٹ بھی مختلف ہوتا ہے۔ یہ 30 سے 50 روپے کے درمیان بھی فروخت ہو رہا ہے، تاہم بعض علاقوں میں اچھی کوالٹی کا تربوز 60 روپے کلو میں بھی فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس وقت ناریل کے پانی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ جسم کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کے لیے لوگ ناریل کا پانی پیتے ہیں۔
شدید گرمی سے خربوزے اور تربوز کی ’ڈیمانڈ‘بڑھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS