دہرادون:(یو این آئی) اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈی ڈی ہاٹ کے اسکوٹ تھانے کے علاقے میں سطح سے 5 کلومیٹر نیچے، عرض البلد 29.73 شمال اور طول البلد 80.34 ڈگری مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔
پتھورا گڑھ کے انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ آج صبح 10.03 بجے ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ضلع کے تمام تحصیل علاقوں اور تھانے کے علاقوں سے معلومات مانگی گئی ہیں، حالانکہ کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پتھورا گڑھ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS