دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو 35ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ خام تیل کی قیمت، جو پیر کو بین الاقوامی بازار میں 110 ڈالر فی بیرل کی قیمت کو عبور کر گئی تھی، آج کچھ نرمی دیکھی گئی۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 104.34 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی کروڈ 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 101.52 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 45 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو شہر……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…………. 105.41…….96.67
کولکتہ ……115.12………99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی…………..110.85……..100.94

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS