کولکاتا (ایجنسیاں) : بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے کافی قریب ہیں۔ گانگولی کا یہ بیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ڈنر پارٹی کے ٹھیک ایک دن بعد آیا ہے۔گانگولی کے اس بیان کے بعد سیاسی ماہرین مان رہے ہیں کہ شاہ کے ساتھ گانگولی کی بات نہیں بن سکی ، اسی لئے انہوں نے ممتا دیدی کی طرف رخ کیا۔ ممتا بنرجی کو بی جے پی کی سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ گانگولی کے سہارے بی جے پی بنگال میں ممتا کے قلعے کو فتح کرنے کے موڈ میں تھی، لیکن دادا کے ’انسونگ‘ نے بی جے پی کوبولڈ کر دیا ہے۔ لیکن ابھی کروٹ بدلناباقی ہے کیونکہ گانگولی نے ابھی تک کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے واقعہ کے بعد دادا نے ثابت کر دیا کہ میدان سے باہر بھی ان ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔ گانگولی اور شاہ کی ڈنر پارٹی کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔ دونوں کی قربت کے بعد سیاسی حلقوں میں باتیں ہونے لگیں کہ گانگولی جلد ہی بی جے پی میں دامن تھام سکتے ہیں۔ لیکن اگلے ہی دن انہوں نے صورت حال پلٹ دی کہ وہ ممتا دیدی کے بہت قریب ہیں۔ گانگولی نے یہ بھی کہا کہ ممتا حکومت میں وزیر فرہاد حکیم کے ساتھ ان کے خاندانی تعلقات ہیں۔ وہ حکیم کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ پہلی جماعت میں پڑھتے تھے۔
شاہ کے ساتھ ڈنر اور ممتا سے قریبی تعلقات،ماجرا کیا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS