تیل ختم ہونے سے مریض کونہیں ملی ایمبولینس، ٹھیلے پر لے جایا گیااسپتال

0

بلیا (ایجنسیاں) : یوپی کے بلیا سے صحت خدمات کی پول کھولنے والا تازہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ریوتی میں ایمبولینس آپریٹر نے تیل کی کمی کی وجہ سے مریض کولے جانے سے انکار کردیا، اس کے بعد لواحقین مریض کوٹھیلے سے اسپتال لے گئے۔ اب اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی جگہوں پر شیئر کیاگیاہے، جو کافی وائرل ہو رہاہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض کو اس کے گھر والے ہاتھ کی ٹوکری پر لے جا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو پرائمری ہیلتھ سنٹر ریوتی کا بتایا جا تا ہے۔ اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر بلیا نیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ مریض کو سر میں درد ہونے کے بعد پرائمری ہیلتھ سینٹر لایا گیا، اس کے بعد مریض کو وہاں سے ریفر کر دیا گیا۔ لیکن یمبولینس میں تیل نہیں تھا ۔سی ایم او نے کہا کہ ایمبولینس ایک رات پہلے بنارس سے آئی تھی اور اس میں تیل نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے اسے ایمبولینس نہیں مل سکی جس کے بعد مریض کے لواحقین اسے ٹھیلے پر لے گئے۔ اس سلسلے میں جانچ کی جا رہی ہیں، معاملہ بہت سنگین ہے۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS