تمام طبقات ساتھ آئیں،تشدد سے کسی کا فائدہ نہیں

0

نئی دہلی(ایجنسیاں): آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ تشدد سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سماجکے لوگوں کو ساتھ لایا جائے تاکہ انسانیت کو بچایا جا سکے۔ موہن بھاگوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب رام نومی اور ہنومان جینتی پر بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت ملک کی تقریباً نصف درجن ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ تشدد سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ جو ممالک تشدد پسندہیں، وہ اپنے آخری دن گن رہے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ عدم تشدد اور امن پسند رہنا چاہیے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لایاجائے تاکہ انسانیت باقی رہے۔ ہم سب کو یہ کام ترجیحی بنیادپر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھی زبان اور اس کی ثقافت کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سندھی یونیورسٹی قائم کی جائے۔ ہندوستان ایک کثیر لسانی ملک ہے اور ہر زبان کی اپنی خاصیت ہے۔ تقسیم کے دوران کچھ سندھی پاکستان میں رہے تاکہ وہ اپنے مذہب اور سرزمین کی حفاظت کر سکیں، جب کہ بہت سے سندھی اپنی سرزمین چھوڑ کر ہندوستان آگئے تاکہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھ سکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS