خلیج تعاون کونسل نے اسرائیل کے مسجد حملے کی مذمت کی

0

دوحہ: (یو این آئی/ اسپوتنک) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل نایف الحجرف نے جمعہ کو یروشلم کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے اپنی رپورٹ میں الحجرف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے، “سینکڑوں کی تعدادمیں نمازی یا تو زخمی ہوئے ہیں یا اسرائیلی سکیورٹی فورسزکے ذریعہ حراست میں لیے گئے ہیں۔” یہ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ رویوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ یہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔”
جے سی سی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسلام کے اس مقدس مقام کے تئیں احترام کا رویہ اپنانے کی اہمیت پربھی زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس خطے کی سلامتی پر توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔ جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصی پر چھاپہ مارا، جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ربڑ کی گولیوں، نوائس بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS