لوگ روزہ افطارکے لیـے تاریخی عمارت اور بڑی مساجد کا رخ کر رہے ہیں
محمد غفران آفریدی
نئی دہلی(ایس این بی) :رمضان المبارک کے مقدس ومتبرک مہینے کا پہلا عشرہ ختم ہو چکا ہے اور رمضان شریف کاآدھا مہینہ گزر نے والا ہے، بیشتر لوگوں کی جہاںصلاوۃ التراویح میں مکمل ہو چکی ہے وہیںاب لوگ عید سعیدکی خریداری میںمصروف ہوگئے ہیں۔دوسرے عشرے کے شروع ہو نے سے ہی فصیل بند شہر میںہرطرف چہل پہل نظر آرہی ہے،بالخصوص رات کے اوقات میںخواتین وحضرات کی بھیڑ دیکھنے لائق ہے۔ وہیںبہت سے مسلمان روزہ کھولنے کیلئے تاریخی وبڑی مساجداورسیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں،اہم جگہوں پر مسلمانوں کی بھیڑ کے مناظر دیکھنے کے قابل ہیں ۔اسکے علاوہ عید کی تیاریوں کے سلسلے میںپرانی دہلی کے بازاروںمیں تل رکھنے کی جگہ نہیںہے،بالخصوص جامع مسجد،مٹیا محل،چتلی قبر، دریاگنج، چاندنی چوک ،بلیماران،فتحپوری،باڑہ ہندو رائو، قریش نگر، لال کنواں،صدر بازار وغیرہ مقامات پر خواتین وحضرات خریداری میںمصروف دیکھے جا رہے ہیں، جبکہ تراویح کے بعد لوگوں کی چہل پہل بیحد بڑھ جاتی ہے۔وہیں مساجد میں بھی گرما گرمی ہے، مختلف حفاظ کرام کے تکمیل قرآن شریف کی تقاریب منعقد ہو رہی ہیںنیزمسجدوںمیںبچے، بوڑھے ،نوجوان خشوع وخضوع کے ساتھ نمازوںاورتراویح کا بھی اہتمام کر رہے ہیں،حالانکہ فصیل بند شہر کی بہت سی مسجدوں میںکلام پاک مکمل ہو گئے ہیں،مگر اب بھی بہت سے حفاظ کرام اورامام مصلوںپر اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔مسجد القریش قصابپورہ میںمولانا مفتی شمیم احمد قاسمی کلام پاک 25 دن ،چھوٹی مسجد باڑہ ہندورائو میںمفتی انیس الرحمن25 دن ، مسجد املی والی محلہ کشن گنج میںمفتی عاقل قاسمی 25دن ،شیش محل آزاد مارکیٹ میں مولانا شاہین القاسمی 27دن، مسجد درزیان میں مولاناآزادعالم25دن کے علاوہ جنگل والی مسجدبیری ولاباغ ،مسجد حاجی فخرالدین نواب گنج،مسجد موتی نیامحلہ،مسجدنئی بستی ،مسجدپٹنہ والی احاطہ کیدارہ،نبی کریم ودیگر علاقوں کے بیشترمساجد میںامام صاحبان آخری عشرے کی طاق راتوں میں کلام اللہ مکمل کرنے کا شرف حاصل کریںگے،ساتھ ہی طاق راتوںمیںپرانی دہلی کی بیشتر مسا جد میں3اور 5روزہ شبینہ کابھی اہتمام کیا جاتا ہے ،جس میں بہت سے حفاظ کرام حصہ لیتے ہیں۔وہیںماہ رمضان المبارک میںبازاروں میںکھا نے پینے کی اشیاخوب فروخت ہورہی ہیں،حالانکہ دہلی کے مختلف بازاروں میںلذیذ پکوانوں کیلئے فصیل بند شہر علاقہ کافی مشہور ہے اور یہاں پر کھانے پینے کے شوقین حضرات لطف اندوز ہوتے ہیں اور لذیذذائقہ دور دراز کے لوگوںکو یہاں آنے پر مجبورکرتا ہے،کیونکہ ایسے مزیدارکھانے راجدھانی دہلی کے دیگر علاقوں میںبہ آسانی اور مناسب قیمت میں نہیں مل پاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ملنے والے کچھ خصوصی کھا نے جس میںکوکونٹ نان،اسپیشل پھینیاں وکھجلااورافطار کے وقت جلیبیاں، قیمے کے سموسے،بریڈ ،پکوڑے ودیگر قسم کی پکوڑیاں وغیرہ کی حلوائی کی دکانیںپورے ماہ سجی رہتی ہیں۔پرانی دہلی کے دکانداروں کی بات کی جائے توکچھ دکانوں کی میٹھائیاں تو پورے سال فروخت ہوتی ہے لیکن پکوڑیوںکی فروخت خاص طور سے رمضان میںبہت زیاد ہ بڑھ جاتی ہے،کیونکہ دکانداروں کے مطابق رمضان کے مبارک مہینے میںلوگ ذائقہ دار کھانے پینے پربھی زیادہ دھیان دیتے ہیں۔دوسری جانب بڑھتی مہنگائی سے بھی لوگ کافی زیادہ پریشان ہیں ، کیو نکہ تمام خوردنی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ سبھی پھلوں کے دام آسمان چھورہے ہیں ۔
ماہ رمضان المبارک میں پرانی دہلی کے علاقوںاور مساجد میں زبردست رونق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS