بارسلونا کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری

0

فرینکفرٹ نے یورپا لیگ سے باہر کردیا، ویسٹ ہیم اور رینجرس کی بھی جیت
بارسلونا (ایجنسیاں) : لیونل میسی کے بغیر یورپی چمپئن شپ میں بارسلونا کا پہلا سیزن بد سے بدتر ہوتا چلا گیا۔ اسپین کا ٹاپ فٹ بال کلب چیمپئنز لیگ سے باہر ہونے کے بعد دوسرے درجے کی یوروپا لیگ کے کوارٹر فائنل سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا۔ جرمنی کے انٹریچٹ فرینکفرٹ کلب نے کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کو 3-2سے شکست دے کر مجموعی طور پر 4-3کے ساتھ یوروپا لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔بارسلونا کو ٹائٹل کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا تھا لیکن اس شکست نے ان کے دوسرے درجے کا کلب ٹورنامنٹ جیتنے کے خواب چکنا چور کر دیئے۔ سیمی فائنل میں فرینکفرٹ کا مقابلہ ویسٹ ہیم سے ہوگا۔ جس نے لیون کو مجموعی طور پر4-1 سے شکست دے کر 1976 کے بعد پہلی بار کسی یورپی مقابلے کے آخری چار تک رسائی حاصل کی۔
اس سے قبل کرسٹوفر نکونکو کے دو گول نے لیپزگ کو اٹلانٹا کے خلاف2-0کی جیت کے ساتھ پہلی بار کسی یورپی مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچادیا ہے۔ لیپزگ نے مجموعی طور پر 3-1کی برتری کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنائی ہے جہاں ان کا مقابلہ رینجرز سے ہوگا۔ رینجرز نے ایک اور میچ میں براگا کو3-2سے شکست دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS