ممبئی(ایجنسیاں) : آئی پی ایل کے رواں سیزن میں چنئی سپر کنگس جیت کا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔ ہفتہ کو اسے چوتھے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سن رائزر حیدرآباد نے اسے 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹ پر 154رن ہی بنائے پائے۔جواب میں حیدرآباد نے 155 کا ہدف 17.4 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ابھیشیک شرما (75) ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ راہل ترپاٹھی نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی لگاتار دو شکستوں کے بعد اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلی جیت تھی۔ اس کے ساتھ ہی یہ چنئی کی مسلسل چوتھی شکست ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، چنئی سپر کنگس کو لگاتار پہلے چار میچوں میں شکست ہوئی ہے۔
اس سے پہلے، ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئیچنئی نے 7 وکٹ پر 154 رنز بنائے۔ معین علی (48) سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے، امباتی رائیڈو نے 27 اور کپتان رویندرا جدیجا نے 23 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے واشنگٹن سندر اور ٹی نٹراجن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ابھیشیک شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے دوسری وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔ اس شراکت داری کو ڈوین براوو نے ابھیشیک (75) کو آؤٹ کر کے توڑا۔ تاہم یہ وکٹ ملنے تک چنئی کی شکست یقینی ہوگئی۔ حیدرآباد کی جانب سے راہول ترپاٹھی نے ناقابل شکست 39 اور نکولس پورن نے ناقابل شکست 5 رنز بنائے۔
چنئی کی مسلسل چوتھی ہار، حیدرآباد کی آسان جیت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS