نئی دہلی (ایس این بی) : آنند پروت انڈسٹریل ایریا میں برقی آلات بنانے والی فیکٹری میں ہفتہ کی علی الصباح زبردست آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے علاوہ محکمۂ فائر بریگیڈ کی12 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق راحت اور بچاؤ کے کام کے دوران اچانک پہلی منزل پر دھماکا ہوا، جس میں محکمۂ فائر بریگیڈ کے6 اسٹاف سمیت کل 9 افراد جھلس گئے۔ تمام زخمیوں کو بی ایل کپور اور جیون مالا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں دہلی پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ صبح تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فی الحال آنند پروت پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرتے ہوئے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ پولیس آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
آنند پروت : فیکٹری میں لگی آگ، 9 افراد زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS