نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل پر بحث سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ کی کاروائی مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ملتوی کردی ہے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے ، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری، کانگریس رکن پارلیمان کے سریش اور جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے اہم مسئلہ مہنگائی کا ہے ۔ ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور بے روزگاری کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح ہے اور اپوزیشن ان مسائل کو پارلیمنٹ میں نہ اٹھائے ، اس وجہ سے کارروائی پہلے ہی ملتوی کر دی گئی ہے ۔
مسٹرکھڑگے نے کہا کہ کانگریس پٹرول، ڈیزل اوررسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور اس سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک اس مسئلے کو اجاگر کر رہی ہے اور حکومت پر مہنگائی کم کرنے کے لئے دباؤ بنا رہی ہے ، لیکن حکومت اپوزیشن کی باتوں کو نظر آنداز کر رہی ہے ۔ حکومت پہلے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات تک خاموش رہی لیکن اس کے بعد پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک اور رسوئی گیس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS