سی این جی کی قیمت میں پھر اضافہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)قومی راجدھانی میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ سی این جی کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی مارچ سے اب تک قیمت میں 12.50 روپے فی کلو اضافہ ہوچکاہے۔ پچھلے سال یکم اپریل 2021 سے آج تک- یعنی 7 اپریل 2022 تک، دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں کل 25.71 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ اندر پرستھا گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق، نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں سی این جی کی قیمت 66.61 روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 69.11 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ آئی جی ایل قومی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں سی این جی اور پائپ سے رسوئی گیس (پی این جی) کی خردہ فروخت کرتا ہے۔
بدھ کو بھی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ پائپ سے رسوئی گیس (پی این جی ) کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 41.61 روپے فی یونٹ ہے۔ مارچ سے دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 12.48 فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے ممبئی میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کرکے 67 روپے فی کلوگرام کر دیا، جب کہ گجرات گیس نے 6.50 روپے فی کلوگرام کی قیمتوں میں اضافہ کر کے 76.98 روپے کر دیا۔ قیمتوں میں یہ اضافہ اس کے بعد ہوا ہے۔ گزشتہ 16 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور ایل پی جی کے نرخوں میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ، 2022 کے پہلے 4 ماہ میں سی این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 17 گنا اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ سال یکم اپریل کو قیمت 43 روپے 40 پیسے فی کلو تھی جو اب 69 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS