ماہِ صیام

0

خدا کا شکر لب پر مدحتِ ماہِ صیام آئی
سمٹ کر دل میں میرے عظمتِ ماہِ صیام آئی
کہیں لطفِ تلاوت ہے تراویح وتہجد بھی
مرے حصے میں کیسا برکتِ ماہِ صیام آئی
ہے روزہ فرض اس ماہ مبارک میں مسلمانو
کہ روزہ رکھ کے اس میں لذتِ ماہِ صیام آئی
صحابہ آپ کے اور آپ نے بھی روزہ رکھا ہے
نظر ہر سمت دیکھو رحمتِ پروردگار آئی
فضیلت ماہِ رمضان المبارک کی بہت کچھ ہے
وہ دل ہے دل کہ جس میں الفتِ ماہِ صیام آئی
رکھا ہے میں نے روزہ ماہِ رمضان المبارک کا
مرے ایمان میں لو قوتِ پروردگار آئی
مرے مذہب کی جیسے خوبیاں مجھ میں چلی آئیں
مرے بازو میں جیسے طاقتِ ماہ صیام آئی
رہا باقی نہ میرے دل میں خوفِ گردش دوراں
عزائم میں مرے جب ہمتِ ماہِ صیام آئی
مجیب یہ ہے خدائے پاک کے احسان کا پر تو
کہ مجھ میں آتے آتے فطرتِ ماہِ صیام آئی
مجیب بستوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS