سپریم کورٹ کا ہماچل حکومت کو حکم، اپیل کنندہ کو 1972-73 کی زمین کا معاوضہ دیں

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہماچل پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومت کی طرف سے 1972-73 میں حاصل کی گئی زمین کا معاوضہ ادا کرے۔جسٹس ایس رویندر بھٹ اور پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سکھ دت رترا اور دیگر کی درخواست پر یہ ہدایت دی۔ بنچ نے عرضی گزاروں کے ذریعہ ہماچل پردیش حکومت کے خلاف دائر’ ‘خصوصی رخصت کی درخواست‘منظور کرلی۔ ریاستی حکومت نے 1972-73 میں حصول اراضی کے بغیر ناراگ پھگلا سڑک کی تعمیر کے لیے زمین کا استعمال کیا تھا۔ حکومت نے عرضی گزاروں یا آس پاس کے زمین مالکان کو ان کی زمین کا معاوضہ نہیں دیا۔
سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ اپیل کنندگان کو قانونی چارہ جوئی کی لاگت کے مد میں 50,000 روپے ادا کرے۔ بنچ نے مشاہدہ کیا کہ ریاست ایسا کوئی ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ اپیل کنندگان کی زمین قانون کے مطابق حاصل کی گئی تھی یا حکومت نے کبھی کوئی معاوضہ ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS