نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے جے رام رمیش نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ملک میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل قائم کرنے اور ان کی فیس قابو میں کرنے کی حکومت سے مطالبہ کیا۔ رمیش نے وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو میڈیکل کالجوں میں سیٹیں بڑھانی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کا داخلہ ہو سکے اور انہیں بیرون ملک نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری میڈیکل کالج پہلے فیس وصول کرتے ہیں اور بعد میں پڑھائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میڈیکل کی 92 ہزار نشستیں ہیں جن کے لیے تقریباً 16 لاکھ طلبہ مسابقتی امتحانات دیتے ہیں۔
بیجو جنتا دل کے سوجیت کمار نے ملک کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے تدریس صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہی۔
ملک میں مزید میڈیکل کالج کھولنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS