راجیہ سبھا میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ اٹھا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹ اور شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے جمعہ کو ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ برٹ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ عام لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومت نے 800 سے زائد ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ 11 فیصد تک ہے۔ ضروری ادویات کی قیمتوں میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ حکومت کو اسے فوری واپس لینا چاہئے۔
شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ حکومت کو ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر مسترد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کینسر، ذیابیطس، بخار، دمہ اور دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔کئی دیگر ارکان نے بھی اس معاملے کی حمایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS