سری نگر:(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بدھ کے روز ہالف میراٹھن دوڑ مقابلے کے دوران گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی ہدایات پر مختلف زونوں میں ہالف میراٹھن دوڑ مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز شادی مرگ زون میں یہ دوڑ مقابلہ ہونے والا تھا جس کے لئے چار باقی زونوں کے ہر اسکول سے پانچ طالب علموں کو بلایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دوڑ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ہائر سیکنڈری اسکول راج پورہ نے بھی پانچ بچے بھیجے تھے اور آج صبح جب دوڑ شروع ہوئی تو ان میں سے ایک طالب علم چند میٹر دوڑنے کے بعد ہی بے ہوش ہو کر گر گیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بے ہوش ہونے والے طالب علم کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سینٹر راج پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی طالب علم کی شناخت شہنواز احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن چند پورہ راج پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متوفی طالب علم دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اس کی پہلے ہی تین جراحیاں کی گئی تھیں۔ طالب علم کے دوڑ میں سلیکٹ کرنے کے متعلق پوچھے جانے پرانہوں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس کے متعلق اساتذہ کو مطلع کرتے۔
پلوامہ میں میراتھن دوڑ مقابلے کے دوران طالب علم کی موت واقع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS