نئی دہلی (پی ٹی آئی) : مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے منگل کو لوک سبھا میں بتایا کہ سرکار کم از کم سپوٹ پرائز(ایم ایس پی) کو لے کر کمیٹی تشکیل کرنے کے عمل میں ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال نومبر میں 3 نئے زرعی قوانین کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیاتھا کہ ایم ایس پی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تومر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میںکہا کہ ’ملک میں فصلوںکے طریقے میں تبدیلی کی بدلتی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایم ایس پی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے اور قدرتی طریقہ زراعت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کا عمل چل رہا ہے‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS