بی جے پی نے کارپوریشن انتخابات ملتوی کرکے شہیدوں کی توہین کی: کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کا دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو ملتوی کرنا شہیدوں کی توہین ہے۔ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بی جے پی کا دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو ملتوی کرنا ان شہیدوں کی توہین ہے جنہوں نے انگریزوں کو ملک سے بھگا کر ملک میں جمہوریت قائم کرنے کے لیے قربانیاں دیں۔ آج وہ شکست کے خوف سے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو ملتوی کر رہے ہیں، کل وہ ریاستوں اور ملک کے انتخابات کو ملتوی کر دیں گے۔ بی جے پی خود کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہتی ہے۔ کمال ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی گھبراہٹ میں چھوٹی عام آدمی پارٹی سے گھبرا کربھاگ گئی؟ اگر آپ میں ہمت ہے تو دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات وقت پر کروا کر دکھائیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے کہ دہلی کے تینوں کارپوریشن ایک کر رہے ہیں۔ کیا اس وجہ سے انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں؟ کل وہ گجرات سے ہار جائیں گے، تو کیا وہ یہ کہنے سے بچ سکتے ہیں کہ وہ گجرات اور مہاراشٹر کو متحد کر رہے ہیں؟ کیا اس طرح کا بہانہ بنا کر لوک سبھا انتخابات کو ملتوی کیا جا سکتا ہے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS