لوک سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) مہنگائی کو لے کر ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے آج دوپہر 12 بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردیا ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مسٹر برلا نے یوم شہدا پر ملک کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے عظیم محب وطن شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد ایوان کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی ارکان نے مہنگائی کو لے کر ہنگامہ شروع کیا۔ قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ کئی ارکان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، ’’گیس سلنڈر کی قیمت 1000 روپے، عوام کی روزی روٹی پر حملہ، گھریلو سلنڈر کی بے قابو قیمت‘‘۔ اس دوران ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر نے ایوان کی کارروائی جاری رکھی۔ اس دوران کئی سوالوں کے جواب بھی ملے لیکن ہنگامہ آرائی کے درمیان کچھ سنائی نہیں دیا۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی ایوان کی کارروائی کے بعد مسٹر برلا نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا یہ طریقہ ناقابل برداشت ہے اور انہیں ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔
انہوں نے ارکان کو وقفہ سوالات جاری رکھنے کی بار بار تاکید کی اور کہا کہ وہ اپنی نشستوں پر چلے جائیں لیکن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی بڑھنے پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS