راجیہ سبھا میں لتا منگیشکر کے نام پر روایتی موسیقی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن ڈاکٹر ونے سہستربُدھے نے آج راجیہ سبھا میں حکومت سے ہندوستانی روایتی موسیقی اداروں کو تحفظ اور فروغ دینے کے ساتھ ہی بھارت رتن لتا منگیشکر کے نام پر ایک روایتی موسیقی ادارے( انسٹی ٹیوٹ) کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر سہستربدھے نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ تانپورہ، وینا، دل بہار جیسے روایتی موسیقی آلات کا ہندوستانی لوک گیتوں اور سنگیتوں (موسیقی) میں استعمال ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ صنعت خاندانی بن کر رہ گیا ہے اور ملک میں مہاراشٹر، اتر پردیش اور تمل ناڈو کے کچھ علاقوں میں یہ آلات بنائے جا رہے ہیں۔ ان آلات نے بھی ہندوستانی موسیقی کی روایت کو تقویت بخشنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن انھیں بنانے والوں کو اعزاز و احترام نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس طرح کے تین ہزار سے زائد آلات موسیقی بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحفظ کے لیے ان کو بنانے والوں کو بینکوں سے قرض ملنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے محکمہ تعلیم سے ان آلات کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی لتا منگیشکر کے نام پر موسیقی کے روایتی آلات کا انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS