نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 884 لوگ کووڈ سے پاک ہو گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 60 لاکھ 93 ہزار 107 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار 876 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 811 ہو گئی ہے۔ یہ کل معاملات کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت میں تین ہزار 884 لوگوں کو کووڈ سے پاک کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار 55 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 52 ہزار 818 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78.05 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 98 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میںفعال معاملے 87 سے بڑھ کر 8887 ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی 1034 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6447255 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوںکی تعداد 66958 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملے 87 سے کم ہو کر 6299 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 290 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7721510 ہو گئی۔ ریاست میں مہلوکین کی تعداد 1,43,757 تک پہنچ گئی ہے۔کرناٹک میںفعال معاملے 79 سے 2381 تک آ گئے ہیں۔ اس دوران 206 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3901636 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,024 ہو گئی ہے۔تامل ناڈو میں اس عرصے کے دوران فعال معاملے 92 کم ہو کر 962 پر آ گئے ہیں، جب کہ 169 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3413087 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 38,024 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملے 253 کم ہو کر 2649 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 18417 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 672 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران فعال کیس کم ہو کر 1282 ہو گئے ہیں ورہلاکتوں کی تعداد 21,189 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1994045 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ اتر پردیش میں 120 تک کورونا کے فعال معاملے کم ہو کر 1158 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2045413 ہو گئی ہے، جب کہ مہلوکین کی تعداد 23,492 ہو گئی ہے۔ اڑیسہ میں کورونا کے 29 معاملے کم ہو کر 875 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1276675 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,118 ہو گئی ہے۔راجستھان میں کورونا کے فعال معاملے 53 سے کم ہو کر 863 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1276782 ہو گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 9,115 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میںفعال معاملے کم ہو کر 42 اور 823 ہو گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 785565 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا کے معاملے 36 کم ہو کر 657 ہو گئے ہیں، جب کہ مزید 165 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1836401 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میںہلاکتوں کی تعداد 26,143 ہو گئی ہے۔
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کےفعال معاملوں کی تعداد 25 کم ہو کر 630 پر آ گئی ہے اور اب تک ریاست میں 428634 لوگ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اورمہلوکین کی تعداد 7689 تک پہنچ گئی ہے۔آندھرا پردیش میں 23 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 523 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2303690 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 14,730 پر مستحکم ہے۔مدھیہ پردیش میںفعال معاملوں کی تعداد 482 ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1029556 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 10,733 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔گجرات میںفعال معاملے کم ہو کر 472 ہو گئے ہیں اور اب تک 1212250 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10939 ہو گئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 24 فعال معاملے کم ہو کر 256 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے پاک افراد کی تعداد 1137554 ہو گئی ہے اور اس دوران مہلوکین کی تعداد 14,034 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں کورونا کے 260 فعال معاملے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 740797 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 17,736 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تین ہزار 884 افراد کورونا سے شفایاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS