پیر کے روز سے کسی بھی شہری کو سومی سے نہیں نکالا جائے گا

0

سومی (یوکرین) : (یو این آئی) یوکرین کے شمال مغربی شہر سومی کی علاقائی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ پیر کو شہر سے کسی بھی شہری کو نہیں نکالا جائے گا۔
ٹیلی گرام چینل پر سومی کے گورنر دیمترو زاویٹسکی نے لوگوں کے محفوظ انخلاء کے لیے روس کی طرف سے تعمیر کردہ انسانی راہداری کے بارے میں کہا کہ شہر کے کسی بھی راستے سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا، بات چیت جاری ہے، اس لیے آج کسی شہری کو باہر نہیں نکالا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے تقریباً 5,000 لوگوں کو جن میں 1700 غیر ملکی طلباء، جن میں سے بیشتر ہندوستانی تھے، پولٹاوا جانے والی سڑک کے ساتھ بنائے گئے ایک محفوظ انسانی راہداری کی مدد سے وہاں سے نکالے گئے تھے۔
دوسری جانب بی بی سی کے مطابق یوکرین کے حکام روسی فوج پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وہاں سے نکالے جانے والے لوگوں پر فائرنگ کر کے راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS