اندرونی خلفشار کانگریس کی شکست کا سبب بنی : رندھاوا

0
www.indiatoday.in

سابق نائب وزیراعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا کی سنیل جاکھڑ پر نکتہ چینی
چنڈی گڑھ(ایجنسیاں) : پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے کانگریس کے سابق صدر سنیل جاکھڑ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوںنے پارٹی کی اقتدار میں واپسی کے امکانات کو معدوم کیا ہے۔ خیا ل رہے کہ الیکشن پہلے اور الیکشن کے بعد اب تک کانگریس کے اندر ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا دوڑ چلتا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی 2017میں 77سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی اور جو اب 2022 کے الیکشن میں 18پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔
پارٹی کے دھڑے ایک دوسرے کو اس شکست کے لیے ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ جاکھڑ نے کہا تھا کہ ان کے ہندو ہونے کی وجہ سے ان کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔ رندھاوا نے کہاکہ سنیل جاکھڑ کی وجہ سے پنجاب میں اقلیتوں کے ووٹ کانگریس کو نہیں ملا۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے سابق اسپیکر رانی کیپی نے بھی ان تمام افراد اور لیڈروں پر ذمہ داری عائد کرنے کی بات کہی ہے جو کہ اہم عہدوں اور ذمہ داری پر فائز کیے گئے تھے مگر انہوںنے قائد انہ اوصاف کو نظرانداز کیا اور یہ لوگ آپس میں لڑتے دکھائی دیے اوراسی لڑائی اور خلفشا ر کی وجہ سے کانگریس کے امکانات معدوم ہوئے ہیں۔ سنیل جاکھڑ کو کانگریس اعلیٰ کمان نے الیکشن سے قبل انتخابی مہم ودیگر کمیٹیوں میں اچھی خاصی اہمیت دی تھی۔ نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بھی سنیل جاکھڑ اور سکھجندر سنگھ رندھاوا کے اختلاف چل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS