سری نگر: (یو این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ کشیدگی کے بیچ یوکرین میں پھنسے جموں وکشمیر کے تمام طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یوکرین میں پھنسے جموں وکشمیر کے 140 سے145 طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو طالب علموں پر مشتمل آخری کھیپ پو لینڈ کے راستے سے گذشتہ شب دلی پہنچ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر حکومت نے دلی میں ان طلبا کے قیام و طعام و دیگر چیزوں کو بندو بست کر رکھا تھا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یوکرین سے طلبا کے انخلا کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے تھے۔دریں اثنا جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے حکومت کے یوکرین سے طلبا کے بحفاظت انخلا کے اقدام کی سراہنا کی ہے اور اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایسو سی ایشن کے ترجمان ناصر کھویہامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یوکرین بشمول سمی سٹیٹ میں پھنسے جموں وکشمیر کے تمام طلبا کو نکال لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سمی سٹیٹ میں جو کشمیری طلبا درماندہ ہوئے تھے ہفتے کو دلی سے اپنے گھر لوٹیں گے۔
یوکرین میں پھنسے جموں وکشمیر کے تمام طلبا بحفاظت نکال لئے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS