ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی پر پولیس ملازمین کو دینا ہوگا دوگنا جرمانہ

0

نئی دہلی (ایس این بی ) : راجدھانی میں ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر دہلی پولیس کے ملازمین کو عا م آدمی سے دو گنا جرمانہ بھرنا ہوگا۔ پولیس کمشنر (ٹریفک ) اجے کرشن شرما نے2مارچ کو جاری حکم میں کہا ہے کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ پولیس ملازمین سرکاری گاڑی چلاتے ہوئے یا ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھتے ہوئے بیلٹ نہیں لگاتے ہیں ۔ حکم کے مطابق سبھی پولیس ملازمین کو اس بارے میں حساس بنانے اور ترمیم موٹر گاڑی قانون سے انہیں واقف کرانے کی ضرورت ہے کہ پولیس ملازمین کے ذریعہ ٹریفک ضابطے توڑے جانے پر دوگنا جرمانہ کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلئے آپ کے ماتحت آنے والے سبھی افسروں ملازمین کو حساس بنائے جانے کی ضرورت ہے۔جرمانہ اور محکمہ کی شبیہ خراب ہونے سے بچانے کیلئے ٹریفک ضابطوں کا سختی سے عمل کریں ۔
ٹریفک محکمہ کے انسپکٹروں کو حکم دیا گیا ہے کہ سبھی متعلقہ افسروں کو بتائیں کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ان کے عہدے اور پورٹ فولیوںکو دھیان میں رکھتے ہوئے عام طریقہ سے موٹر گاڑی قانون یا دیگر قوانین کے تحت کارروائی کریں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS