یوپی:ساتویں مرحلے میں 11بجے تک 21.55فیصدی ووٹنگ

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9اضلاع کی54سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11بجے تک 21.55فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ مئو میں 24.74فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔وہیں 19.35فیصدی ووٹنگ کے ساتھ غازی پور سب سے نچلے پائیدان پر رہا۔ دیگر اضلاع میں ضلع چندولی میں 23.43فیصدی،اعظم گڑھ میں 21.12فیصدی، بھدولی میں 22.24فیصدی،جونپور میں 21.84فیصدی،مرزاپور میں 23.41فیصدی،سونبھدر میں 19.68فیصدی، وارانسی میں 21.21فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چھٹے مرحلے کے تحت 57اسمبلی سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخشگوار واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پرامن و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ووٹروں میں ووٹنگ کے لئے کا جوش دیکھا جارہی ہے۔ کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
اس مرحلے میں 2.05کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.09کرو ڑمرد،96.04لاکھ خواتین اور 1014تیسری جن کے ووٹر حق رائے دہی کے مجاز ہیں۔یہ لوگ 613امیدواروں کے قستم کا فیصلہ کریں گے۔انتخابی اصلاح پر نظر رکھنے والے تحقیقی ادارے اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق اس مرحلے کے کل امیدواروں میں سے 170 کے خلاف مقدمے درج ہیں جن میں سے 131امیدواروں کے سنگین دفعات میں مقدمات عدالتوں میں زیر غور ہیں۔ سال 2017کے انتخابات میں بی جےپی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 54میں سے 36سیٹوں پر جیت درج کیا تھا جبکہ سماج وادی پارٹی کو 11اور بی ایس پی کو 6سیٹیں ملی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS