چین، روس پر پابندیوں کی حمایت کرے: امریکہ

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین روس پر مغربی ممالک کی طرف سے عائد پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد نہیں کرے گا اور پابندیوں کے اقدامات کی حمایت کرے گا۔ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس میں کہا، ’’یہ یقینی ہے کہ چین روس کی طرف نہیں آئے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ چین نے اپنے کچھ بینکوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو روس سے توانائی کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فنانس فراہم کرتے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ چین اب امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا احترام کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ، یوروپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور امریکہ نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS