دنیا میں اب تک کوروناوائرس کے 43 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ

0

واشنگٹن: (یو این آئی) ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 43.29 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 59.43 لاکھ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43 کرور 40 لاکھ 97 ہزار 166 اور ہلاکتوں کی تعداد 59 لاکھ 94 ہزار 604 ہو گئی ہے۔ اب تک 10.47 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی ڈوز دی جاچکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.89 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر اور 9,48,200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 42,905,844 درج کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا سے 5,13,481 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں میں یہاں وائرس کی وجہ سے 20,283 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ اسی عرصے میں 20,47,603 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 28,749,552 افراد کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ ہلاکت خیز وائرس سے یہاں اب تک 6,49,184 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانس میں اب تک 2.28 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر اور 1,39,073 لوگ اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک یہاں کورونا کی 14,28,27,841 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS