ماسکو: (یو این آئی/ اسپوتنک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو کہا کہ فرانس یوکرین کو فوجی ساز و سامان اور 33 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔
مسٹر میکرون نے ایک خصوصی یورپی سربراہی اجلاس کے بعد کہا ’’فرانس ایک اضافی کوشش کے طور پر یوکرین کے شہریوں کے لیے اضافی 33 کروڑ ڈالر اور فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ قبل ازیں میری روسی صدر ولادیمیر پوتن سے مختصر بات چیت ہوئی تھی۔ بعد ازاں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے جنگ کے جلد خاتمے کے مطالبے اور زیلنسکی کے ساتھ بات کرنے کی پیشکش پر بھی بات چیت ہونی تھی لیکن ہمارا پوتن سے رابطہ نہیں ہو پایا‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS