یوکرین کے لیے ایئر انڈیا کی پرواز کو واپس بلایا گیا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے اعلان کے پیش نظر وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کو لانے کے لیے ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو یوکرین کی جانب سے شہری پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد واپس بلالیاگیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ایک اہلکار نے کہاکہ یوکرین کی پرواز AI1947 کو واپس بلالیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں بالخصوص یوکرین سے طلباء کو واپس لانے کے لئے آج صبح تقریباً 7.30 بجے فلائٹ نے اڑان بھری تھی۔ایئر انڈیا نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تصادم کے تناظر میں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے یوکرین کے لیے تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثنا یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز (یو آئی اے) کی ایک خصوصی پرواز 182 ہندوستانیوں کے ساتھ جمعرات کو یوکرین سے دہلی پہنچی۔بتایا جاتا ہے کہ کئی ہزار ہندوستانی طلباء اب بھی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی کا انتظار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS