اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ، 160 سے زائد فلسطینی زخمی

0

غزہ (یو این آئی/ اسپوتنک) : فلسطینی ہلال احمر نے ہفتہ کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 160 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ہلال احمر نے کہا کہ ان میں سے دو افراد گولیوں سے ، 25 ربڑ کی گولیوں اور دیگر آنسو گیس سے زخمی ہوئے ۔گزشتہ سال سے نابلس کے جنوب میں واقع بیتہ کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصادم کی وجہ اس علاقے میں ایک نئی اسرائیلی بستی کی تعمیر ہے جس کا آغاز مئی میں ہوا تھا۔اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں۔ فلسطینی مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے پر اپنی آزاد ریاست کو سفارتی طور پر تسلیم کرنا چاہتے ہیں جس پر جزوی طور پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کا قبضہ ہے۔اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات کے باوجود فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS