واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے پہلے 13 مہینوں کے کام کاج کو تقریباً 58 فیصد لوگوں نے ناپسند کیا ہے ۔ وہیں 41 فیصد لوگوں نے اسے پسند کیا ہے ۔ گزشتہ ماہ ایس ایس آر ایس کی جانب سے کئے گئے نئے سی این این سروے میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ صدر بائیڈن کی کارکردگی کو ناپسند کرنے والے 58 فیصد لوگوں میں سے زیادہ نے کہا کہ ان کے پاس صدر کے ریکارڈ کے بارے میں کہنے کے لئے کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ خاص طور پر بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے معیشت کو سنبھالنے کے سلسلے میں عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد پرمقبول ہیں، حالانکہ انہیں پسند کرنے والے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 94 فیصد سے کم ہو کر 83 فیصد رہ گئے ہیں ۔ یہ سروے 10 جنوری سے 6 فروری تک کیا گیا تھا،جس میں قومی سطح پر 1,527 بالغ افراد کی رائے لی گئی ۔
بائیڈن کے پہلے سال کی مدت کار کوتقریباً 60 فیصد لوگوں نے مسترد کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS