نئی دہلی : (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ارکان اسمبلی کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کئے جانے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور من مانی قرار دیا۔ جسٹس اے۔ ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معطلی ایک سیشن سے زیادہ وقت کے لیے نہیں ہو سکتی۔ بنچ نے کہا کہ 5 جولائی 2021 کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی قرارداد غیر آئینی ہے، جس میں 12 ارکان اسمبلی کو ایک سال کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آج معطل ارکان اسمبلی آشیش شیلار اور دیگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر اپنا فیصلہ سنایا۔ بنچ نے متعلقہ فریقین کو سننے کے بعد 19 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
مہاراشٹر کے 12 بی جے پی ارکان اسمبلی کی معطلی غیر آئینی: سپریم کورٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS