فیک نیوزاورغلط معلومات کی روک کیلئے اٹھایا قدم ، ڈرون کے استعمال اور بغیراجازت کسی کی تصویرکلک کرنے پر بھی پابندی
ابوظہبی(ایجنسیاں) : متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پرافواہیں پھیلانے سمیت دیگرقوانین توڑنے والوں کوبھاری جرمانے اورسزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ متحدہ عرب امارات میں سائبرکرائم کا نیا قانون نافذ ہوگیا جس کی خلاف ورزی کرنے والے کوسزا ہوگی اوربھاری جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ یواے ای کے حکام کے مطابق قومی سلامتی کونقصان پہنچانے والا مواد سوشل میڈیا پرپھیلانے پرایک سال قید اورایک لاکھ درہم کا جرمانہ ہوگا۔ فیک نیوز، افواہیں اورغلط معلومات اپ لوڈ کرنے والوں کو بھی ایک لاکھ درہم جرمانہ اورایک سال قید کی سزا ہوگی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ وبا، ایمرجنسی یا بحران کے دنوں میں فیک نیوزپھیلانے والوں کو2سال قید کی سزا اور2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔بغیراجازت کسی کی تصویرکھینچنے پر 5لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ قانونی ماہرین نے نیا سائبرقانون نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کومواد اپ لوڈ کرنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اْڑانے پر جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اْڑانے پر کم سے کم 6ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد ہوگا۔ حکومت امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتہ سے ڈرونزکے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ حکام کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ امارات حکومت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کام، تجارتی، فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
یو اے ای :سوشل میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی پر ہو گی سزا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS