الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق پنجاب میں جالندھر ضلع انتظامیہ نے پیڈ نیوز پر سخت نظر رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ کمپلکس میں ایک میڈیا سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ضلعی انتخابی افسر گھنشیام تھوری نے جمعہ کو کہاکہ امیدوار اور سیاسی جماعت اپنے سیاسی اشتہارات اور تشہیری اشیا کی اشاعت سے پہلے ایم سی ایم سی کمیٹی سے تصدیق کراسکتے ہیں۔ پرنٹ، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے تمام سیاسی اشتہارات کی نگرانی کمیٹی کرے گی۔کمیٹی پری سرٹیفکیشن کے لئے درخواست کی موصول ہونے کے دو دنوں کے اندر اپنا فیصلہ کرے گی۔عوامی مقامات پر سیاسی اشتہارات کے تمام آڈیو وزوول ڈسپلے ، سیاسی تشہیر میں بلک ایس ایم ایس/وائس ایس ایم ایس کے استعمال اور تشہیری اشیا کو بھی تصدیق کی ضرور ت ہوتی ہے۔ کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سیاسی جماعت یا امیدوار یا کسی دیگر تنظیم یا شخص کی طرف سے کسی بھی سیاسی اشتہار کو پولنگ کے دن اور پولنگ کے ایک دن پہلے پرنٹ میڈیا میں تب تک شائع نہیں کیا جائے گا جب تک کی سیاسی اشتہارات کے مواد کی ان کے ذریعہ تضدیق نہیں ہوجاتی۔تھوری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی تشہیری اشیا کی نگرانی کے لئے پیمانہ بنائے ہیں اور ان پر نظر رکھنے کے لئے فلائنگ اسکواڈ کی ٹیموں کی تقرری کی گئی ہے ۔ فلائنگ اسکواڈ کی ٹیموں نے ضلع میں پبلشر اور پرنٹروں کے یہاں اچانک دورہ کیا تاکہ یہ جانچ کی جاسکے کہ سیاسی تشہیر اشیا پر پرنٹرز کا نام اور پتہ شائع ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ احکامات پر عمل نہیں کرنے والے پبلشرز کو قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔
انتخابی اشتہارات پر بھی کمیشن کی گہری نظر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS