امریکہ یوکرین کے سلسلے میں روس پر جھوٹا الزام لگا رہا ہے: انتونوف

0
Republic World

واشنگٹن : (یو این آئی/ اسپوٹنک) امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کی مبینہ پروپیگنڈہ مہم کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلا رہا ہے تاکہ سلامتی کی ضمانت کی بات چیت میں رکاوٹ ڈالی جاسکے۔ روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو دیر گئے ایک ٹویٹ میں مسٹر انتونوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ “چند گھنٹوں میں امریکی محکمہ خارجہ نے روسی حکام اور سرکاری میڈیا کو ملوث کرنے کے لیے تین دستاویزات شائع کیں۔ ہم کوئی نئی چیز نہیں دیکھ رہے ہیں۔ امریکہ بغیر ثبوت کے الزامات کو دہرا رہا ہے اور موجودہ پیش رفت کو جھوٹ کی مہم قرار دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ “یہ ایک اور چیز ہے جو سب سے زیادہ حیران کن ہے۔ جنیوا میں روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے سربراہان کی آئندہ ملاقات کے موقع پر ہمارے اتحادی زبانی مداخلت کا سہارا لے رہے ہیں۔
جمعرات کو ایک سینئر امریکی اہلکار نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روسی سیکورٹی سروسز ملک کے میڈیا آؤٹ لیٹس کا استعمال کر رہی ہیں – جن میں آر ٹی، اسپوٹنک اور آر آئی اے نووستی شامل ہیں تاکہ یوکرین کو جھوٹے طور پر حملہ آور کے طور پر پیش کیا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS