انڈیا گیٹ پر ہمیشہ کیلئے بجھ جائے گی امر جوان جیوتی

0
https://indianexpress.com/

نئی دہلی (ایجنسیاں) : دہلی کے انڈیا گیٹ پر بنائی گئی امر جوان جیوتی کی مشعل اب ہمیشہ کے لیے بجھ جائے گی۔ اب یہ مشعل نیشنل وار میموریل کی مشعل کے ساتھ مل جائے گی۔ جمعہ کو سہ پہر 3.30 بجے ایک پروگرام میں امر جوان کی مشعل کو قومی جنگی یادگار مشعل کے ساتھ ملایا جائے گا۔ اس کے پیچھے دلیل یہ ہے کہ 2مقامات پر مشعل کا انتظام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فوج کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب جب کہ ملک کے شہیدوں کے لیے نیشنل وار میموریل بنایا گیا ہے تو پھر امر جوان جیوتی پر الگ سے مشعل کیوں روشن کی جائے۔نیشنل وار میموریل میں تمام شہداء کے نام شامل ہیں۔ شہداء کے لواحقین یہاں آتے ہیں۔ جنگی یادگار کا افتتاح وزیر اعظم نے 25 فروری 2019 کو کیا تھا۔ اسے 40 ایکڑ اراضی پر 176 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ غورطلب امرہے کہ انڈیا گیٹ کو برطانوی حکومت نے پہلی جنگ عظیم میں شہیدہوئے ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں تعمیر کیا تھا۔ اس کے بعد 1972 میں پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں امر جوان جیوتی روشن کی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS