واشنگٹن: (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ 20 سال بعدوہاں سے نکلنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔جو بائیڈن نے اپنی مدت کارکی پہلی سالگرہ کے موقع پروہائٹ ہاوس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، ’’اپناہاتھ اٹھائیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی ایک ہی حکومت کے تحت افغانستان کو متحد کر نے کے قابل ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر ہفتہ وار خرچ کے باوجود وہاں کسی پرامن حل کی ضمانت نہیں ہے۔ انہوں نے جواب میں سوال کرتے ہوئے کہا، ’’سوال یہ ہے کہ کیا میں افغانستان میں ہرہفتےاتنی رقم خرچ کرناجاری رکھ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا، ’’20 سال بعد افغانستان سے آسانی سے باہرنکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اورمیں نےجوکیااس پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔”
امریکی صدر نے افغانستان سے انخلا کے دوران فوجیوں کے جان گنوانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء پر افسوس نہیں:بائیڈن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS