ہندوستان میں تین کروڑ سے زیادہ نابالغوں نے لی کووڈ ویکسین

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت جمعرات تک تین کروڑ سے زیادہ نابالغوں کو کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے نوجوانوں نے بڑی ذمہ داری اور جوش کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے زمرے میں تین کروڑ سے زیادہ نابالغ کووڈ کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا،’’میں سبھی اہل نوجوان دوستوں سے جلد از جلد کووڈ ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘ملک میں نوجوانوں کےلئے کووڈ ٹیکہ کاری تین جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے زمرے کی آبادی 7.40 کروڑ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS