لکھنؤ: اترپردیش میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی صدر مایاوتی خود انتخابی میدان میں انہیں اتریں گی۔بی ایس پی جنرل اسکریٹری ستیش چندر مشرا نے منگل کو ایک نیوز چینل کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ پارٹی سپریمو الیکشن نہیں لڑیں گی، اس دوران مشرا نے خود کے بھی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا۔مشرا راجیہ سبھا میں بی ایس پی کے لیڈر ہیں۔ مایاوتی بھی اس سے پہلے راجیہ سبھا رکن تھیں، لیکن انہوں نے میعاد کار پورا ہونے سے پہلے ہی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔برہمن ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی سبھی پارٹیوں کی کوششوں کے سوال پر مشرا نے کہا کہ برہمن سماج کو ڈرانے کیلئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے فرسہ اٹھا تھا۔ لیکن فرسہ گر گیا۔برہمن سماج اتنا معصوم نہیں ہے کہ ایس پی اور بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں ہوئے مظالم کو بھول سکتا ہے ۔
مایاوتی نہیں لڑیں گی الیکشن:ستیش مشرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS