وجے واڑہ , (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں ہفتے کو تلنگانہ کے نظام آباد کے باشندے ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
سرکل انسپکٹر وینکٹیشور راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ نظام آباد کا رہنے والا ایک کنبہ 06 جنوری کو کنیاکا پرمیشوری سرائے میں قیام کے لیے آیا تھا۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ مرنے والوں میں پاپولا سریش (56)، اس کی بیوی پی شریلتا (54) اور ان کے دو بیٹے پی اکھل (28) اور آشیش (22) شامل ہیں۔
انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو ایس ایم ایس کیا تھا کہ وہ خودکشی کر رہے ہیں ۔ اس کے بعد رشتہ داروں نے سرائے کے منیجر کو بلایا، جب وہ کمرے میں گئے تو وہاں شریلتا اور آشیش کی لاشیں پڑی تھیں۔ سرائے کے منیجر نے پولیس کو پورے معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کو سرائے کے کمرے سے بڑی تعداد میں انسولین کی شیشیاں بھی ملی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شریلتا اور آشیش نے انسولین کی زیادہ مقدار لی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
دوسری طرف سریش اور اکھل نے پرکاشم بیراج سے کرشنا ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے انہوں نے اپنے رشتہ دار کو صوتی پیغام بھیجا کہ وہ دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو باہر نکالا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مالی تنگی کی وجہ سے اہل خانہ نے یہ خودکشی کا قدم اٹھایا۔
ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS