ملکہ گنج علاقہ میں بنیادی مسائل سے عوام دوچار

0

سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی کے سبب خستہ حال سڑکوں وگلیوں میں گندگی کے ڈھیر
محمد غفران آفریدی
نئی دہلی(ایس این بی) : راجدھانی کے کئی علاقے ترقیاتی کاموں سے کوسوں دور ہیں ،سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی کے سبب علاقے میں درجنوں مسائل جوں کے توں ہیں اورانہیں حل کر نے والا کوئی نہیں ہے ۔ایسا ہی ایک علاقہ گھنٹہ گھر کاملکا گنج نزدبرفخانہ بھی شامل ہے،جہاں پر مقامی نمائندگان کی بے توجہی کے سبب عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ دراصل ملکاگنج علاقہ کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بجلی، پانی ،خستہ حال سڑکوں وگلیوںسمیت علاقے کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔اس بابت محمد زبیر احمد کا کہنا ہے کہ مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کوکئی بار آگا ہ کیا گیالیکن صرف یقین دہا نی کے علاو ہ آ ج تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔مقامی آرڈبلیواے کے ممبران نے بتا یا کہ علاقے میں بجلی کی تاروں کے زیادہ جال ہو نے کی وجہ سے کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ کاخدشہ رہتاہے اور علاقہ میں زیادہ تر بجلی کے کھمبے کی حالت خستہ ہے، جس سے کبھی بھی کوئی بڑاحادثہ ہوسکتاہے ۔دیپک کمار نے بتایا کہ علاقہ کے قریب پارک بھی ہے جوپارک سماج دشمن عناصر کا اڈہ محسوس ہوتا ہے اور وہاں سے گزرنے والی خاتون پریہ لوگ فقرے بھی کستے ہیںجس کے سبب لوگوں میں کافی غصہ ہے ۔مقامی لوگوںنے بتا یا کہ علاقے میں صفائی ملازمین پابندی سے نہیں آتے ،جس سے ہر طرف کوڑا بکھراہوارہتا ہے، کوڑے کے ڈھیر سے مچھروںکی افزائش بھی ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ علاقہ کی باہری سڑک پرہمیشہ پانی دیکھنے کوملتا ہے،جس سے راہگیروں کو آمدورفت میںپریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔محمد امجد نے بتایا کہ بیشتر گلیاں خستہ حالت میں ہیںاور سیور جام کی بھی دقت ہے نیز گلیوں میں گندہ پا نی جمع ہو نے سے مقامی لوگ پریشان نظر آتے ہیں ،وہیںعلاقے میںکچھ دنوں سے آلو دہ پانی کی سپلائی سے بھی عوام دوچار ہیں۔انکا یہ بھی کہناتھا کہ ملکاگنج میںبنیادی مسائل کی کمی سے علاقہ کی شناخت خراب ہورہی ہے،ساتھ ہی گندگی سے علاقہ کے باشندگان بیماریوں کے شکار بھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS