ہندوستان میں اومیکرون سے 578 افراد متاثر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں 578 افراد کووڈ کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جس میں دہلی میں سب سے زیادہ 142 معاملے ہیں، مہاراشٹر میں 141 اور کیرالہ میں ان کی تعداد 57 ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ریاستوں میں اومیکرون کے 578 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 151 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 29 لاکھ 93 ہزار 283 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 141 کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 654 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6531 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 75 ہزار 841 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.22 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 7141 افراد کووڈ کی وبا سے صحت یاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 37 ہزار 495 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات لاکھ 52 ہزار 935 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 29 لاکھ 36 ہزار 621 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS